سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر حملے کیے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
سعودی عرب نے ایران کی عسکری کارروائیوں کی مذمت کردی

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم استحکام پیدا کرنے والے مسلسل اقدامات خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔