بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے تازہ حملوں کے باعث تیل برآمدات کو درپیش خطرات کے بعد اسرائیل میں موجود ایک پرانی خفیہ آئل پائپ لائن دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے جسے ماضی میں ایران اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی پر ایک تجزیاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں متعدد دعوے شامل ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان خفیہ پائپ لائن 254 کلومیٹر طویل ہے جسے 1960ء کی دہائی میں ایران کے شاہ محمد رضا پہلوی کے دور میں بنایا گیا تھا۔