World
اپنی گرفتاری کے مطالبے کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
مصنف Wajiha Naz20K بار پڑھا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے میرے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اس کے باوجود میں نیویارک جاؤں گا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں نیو یارک جا رہا ہوں، میں یقیناً وہاں جاؤں گا، میں اس نفرت پھیلانے والے منتخب عہدیدار کے سامنے سچ بیان کرنے جا رہا ہوں۔
نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری سے متعلق مشاورت جاری ہے، ظہران ممدانی 


