امریکی ریاست مشی گن میں 47 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی 39 سالہ بیوی اور 6 بچوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے خودکشی سے قبل گھر کے مختلف مقامات پر جان بوجھ کر آگ بھی لگائی جس سے پالتو جانور بھی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق امدادی اہلکاروں کو 24 جولائی کو ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جہاں سے میاں بیوی اور ان کے 5 سے 15 سال عمر کے 6 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق تمام 8 افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی اور ابتدائی تحقیقات کے دوران خاتون کی گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر کی گئی تحریریں بھی سامنے آئیں۔