اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی دوسری مدت کے انتخاب پر  دو دیرینہ اتحادیوں امریکا اور فرانس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اتحادیوں میں اختلافات ہفتے کے آخر میں اس وقت شدت اختیار کر گئے جب امریکا نے روس، شمالی کوریا اور دیگر 7 ممالک کے ہمراہ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی اگلی مدت میں چناؤ کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔