World
امریکا سے جنگ میں گیس پیداوار کی 230 ملین مکعب میٹر یومیہ صلاحیت متاثر ہوئی: ایران
ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ملک کی گیس کی پیداوار کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مصنف Wajiha Naz59K بار پڑھا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ملک کی گیس کی پیداوار کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایران کی قدرتی گیس کی پیداوار میں تقریباً 23 کروڑ (230 ملین) مکعب میٹر یومیہ صلاحیت متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ ایران نے رواں سال اپریل میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی تباہی پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔



