World
امریکی و ایرانی حملوں میں وقفہ، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مصنف Wajiha Naz72K بار پڑھا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی معیار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک موقع پر 9 فیصد سے زائد گر کر 87.59 ڈالرز فی بیرل تک آ گئی۔
یہ گزشتہ ہفتے کے برعکس بڑی تبدیلی ہے، گزشتہ ہفتے قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔
قیمتوں میں یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب اقوامِ متحدہ میں امریکا کے سفیر نے کہا کہ ایران پر حملے مسلسل دوسرے روز بھی روک دیے گئے ہیں تاکہ مذاکرات کے لیے کچھ گنجائش پیدا کی جا سکے۔
ایران نے جنگ اور جنگ بندی کے دوران 18 ارب ڈالر سے زائد کا تیل فروخت کیا، وزیر تیل


