فرانس میں ایک گھر سے 5 نومولود بچوں کی باقیات برآمد ہونے کے بعد  پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ 
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنوب مشرقی فرانس کے علاقے اورنج میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد گھر میں رکھے گتے کے ڈبوں سے 5 مردہ نومولود بچوں کی باقیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا، جس کے بعد 32 سالہ خاتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خاتون نے اتوار کو بچے کی پیدائش کے اگلے روز پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شوہر گھر پر ہی موجود رہا۔