World
بھارت: شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں
بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 23 سالہ بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر ڈالا۔
مصنف Naila Abbas23K بار پڑھا

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 23 سالہ بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو پھندا لگایا اور ویڈیو کال کے ذریعے مقتولہ کے والدین کو ان کی بیٹی کی بے بسی دکھائی۔
ملزم نے بیوی کی آخری سانسوں کی ویڈیو بھی بنائی جو اس نے بعد ازاں بیوی کے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھیجی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، مقتولہ کی شناخت بھاگیہ شری جگلور جبکہ ملزم کی شناخت پراوین جگلور کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارت: نشے میں دھت شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو 2 بچوں کے سامنے درانتی سے قتل کر دیا


