امریکا پہلے سفارتکاری کا حل چاہتا ہے اگر ناکامی ہوئی تو فوجی کارروائی دوبارہ ہوگی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 جولائی 2026 ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرمذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایگزیوس کو اپنے انٹرویو میں انہوں

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 جولائی 2026 ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرمذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایگزیوس کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے مذاکرات کو موقع دینے کیلئے روکے گئے، سفارتکاری ناکام ہوئی تو فوجی کارروائی دوبارہ ہوسکتی ہے، ضرورت پڑی تو ایران پر مزید بڑے حملوں کا حکم دوں گا، امریکا پہلے سفارتکاری کا حل چاہتا ہے۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے 3 آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں جنگ کو وسعت دینا، ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کر نا اور ایران کے خلاف فتح کا اعلان کر کے جنگ بند کردینا شامل ہیں تاہم اخبار نے واضح کیا ہے کہ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران امریکا اب بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔



