امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت آنے اور امریکی اسلحہ ذخائر کے حوالے سے خدشات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جمعے کے روز ہونے والے ایک اجلاس کے دوران دونوں اعلیٰ حکام نے ممکنہ عسکری کارروائی کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔
دریں اثنا، تقریباً 2 ہفتوں تک مسلسل رات کے وقت فضائی حملوں کے بعد امریکا نے جمعہ کی شب ایران پر بمباری میں بظاہر عارضی وقفہ کر دیا۔