World
برلن، ٹیئرگارٹن پارک میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مصنف Raza Muhammad56K بار پڑھا

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے پریڈ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ادارے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں، تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر کچھ واضح نہیں۔



