World
بھارت میں پیپر لیک: طلبہ پر پولیس تشدد، کانگریسی ارکان کے ہمراہ پریانکا گاندھی کا احتجاج، امیت شاہ سے معافی کا مطالبہ
بھارتی پارلیمنٹ کے باہر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر احتجاج کیا۔
مصنف Wajiha Naz67K بار پڑھا

بھارتی پارلیمنٹ کے باہر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر احتجاج کیا۔
ارکانِ پالیمان نے مطالبہ کیا ہے کہ 20 جولائی کو احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مبینہ پولیس تشدد پر وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے معافی مانگے۔
کانگریس ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور ایک بڑا بینر اٹھا کر پارلیمنٹ کی سیڑھیوں کے سامنے احتجاج کیا، اس دوران انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ کے خلاف مبینہ پولیس زیادتیوں پر وزیرِ داخلہ سے جواب طلب کیا۔
بھارتی طلبہ نے ’گودی میڈیا‘ کے پاکستانی ایجنٹ ہونے کے الزام کی حقیقت بتادی


