World
امارات کی مغربی کنارے میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت، اسرائیل ذمے دار قرار
متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے میں مساجد کو نذر آتش کیے جانے اور فلسطینیوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔
مصنف سبط عارف79K بار پڑھا

متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے میں مساجد کو نذر آتش کیے جانے اور فلسطینیوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔
اماراتی حکومت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو مساجد پر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی جانب سے مساجد پر حملے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی اور اشتعال انگیزی کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 مساجد کو نذرِ آتش کردیا


