ایران نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو گزشتہ روز طلب کر لیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو تہران میں تعینات 2 فرانسیسی سفارت کاروں کی سرگرمیوں پر طلب کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ فرانسیسی حکومت گمراہ کن عنوانات کے تحت ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس نوعیت کی سرگرمیاں بند کرے۔
ایران کی فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین پر حملے کی تردید