مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (انروا) کے مشرقی یروشلم میں واقع دفتر پر دھاوا بول دیا۔ 
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس شیلنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا اور عملے کو حراست میں لے لیا۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی چھاپوں، گرفتاریوں اور گھروں کو گرانے کی اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ نابلس، جنین، سمیت مختلف علاقوں میں120 سے زائد فلسطینی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔