World
کویت کے وزیر خارجہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
مصنف Shaukat Pirzada21K بار پڑھا

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



