قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد جمشید انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد جمشید گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کر گئے ان کی وفات پر ملک بھر سے باسکٹ بال تنظیموں کے عہدیدار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد جمشید گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کر گئے ان کی وفات پر ملک بھر سے باسکٹ بال تنظیموں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے علاوہ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان، کانگریس رکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن و صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ محمد اشتیاق نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے، اپنے الگ، الگ تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مرحوم انٹرنیشنل باسکٹ بال کے کھلاڑی بھی تھے اور 1974 میں تہران، ایران میں کھیلی گئی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مرحوم کی باسکٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔



