5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے سکاٹ لینڈ پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2026ء) 5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے گلاسگو، سکاٹ لینڈ پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2026ء) 5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے گلاسگو، سکاٹ لینڈ پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی خالد محمود چوہدری بھی گلاسگو، سکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلے (آج) جمعرات سے شروع ہونگے۔ 5 رکنی قومی باکسنگ ٹیم تین مرد جبکہ دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مرد کھلاڑیوں میں قدرت اللہ، افضل خان پٹھان اور صمامہ رحمان جبکہ خواتین باکسرز میں فاطمہ زہرا اور ملائیکہ زاہد شامل ہیں۔ میجر عرفان یونس ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر جبکہ محمد نثار خان (پاکستان آرمی) کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسگو سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ کرنل ناصر اعجاز تنگ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کے کھلاڑی بھر پور تیاری میں ہیں اور امید ہے کہ قومی باکسرز کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔



