پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) خیبرپختونخوا پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کبڈی نمائشی میچ مردان ٹائیگرز اور چارسدہ ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان (کل) جمعہ کو آدیزو گرانڈ، چارسدہ میں کھیلا جائے گا۔ خیبرپختونخوا پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید بری سلطان نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔