لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم 2027ء میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔پی سی کے مطابق پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15سے 26مئی 2027ء تک ساتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15مئی کو ساتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 21مئی کو لیڈز میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گااور پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کی تیاری کا اہم موقع ہوگی ۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ2027ء ، 4اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔پاکستان نے آخری بار 2021ء میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔