پاکستان کے رانا عرفان نے عمان میں کھیلے گئے ورلڈ کپ آف اسنوکر کے فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عمان کے شہر مسقط میں جمعرات کو کھیلے گئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو 5-0 سے شکست دی۔ رانا عرفان نے پہلے ہی فریم سے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور محمد آصف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔
رانا عرفان نے پہلے فریم میں 56 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے 96-46 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد دوسرا فریم 67-48 سے جیت کر اپنی برتری دگنی کرلی۔