رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت اے کو شکست دے کر سری لنکا اے کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 318 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے 42ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 78 رنز بنائے، شہباز احمد نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان تلک ورما نے 53 اور وائیبھو سوریاونشی نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کمار کشاگرا نے 21 اور تنوش کوتیان نے 28 رنز بنائے۔