سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے دی۔ 
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو اور رانا وحید اشرف نے ایک گول کیا۔
رانا وحید اشرف نے پانچویں منٹ میں گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ حنان شاہد نے 23 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری دوگنی کردی۔