Sports
سلیکون ویلی اسکواش ٹورنامنٹ،نور زمان نے دفاعی چیمپئن کو شکست دیدی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2026ء) پاکستان کے اسکواش پلیئر نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دیدی۔ امریکا میں جاری سلیکون ویلی پی ایس اے گولڈ اسکواش ٹورنام
مصنف UrduPoint101K بار پڑھا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2026ء) پاکستان کے اسکواش پلیئر نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دیدی۔ امریکا میں جاری سلیکون ویلی پی ایس اے گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان کی کامیابی کو ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔نور زمان نے 52 منٹ تک جاری رہنے والا میچ 3-1 سے اپنے نام کیا ۔پاکستان کے اشعب عرفان کو مصر کے محمد الشوربگی نے 3-0 سے شکست دے دی۔پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن کی مجموعی انعامی رقم 1 لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔



