Sports
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو ملائیشیا سے شکست
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم 54ویں منٹ تک دو ایک کی برتری حاصل کرنے کے باوجود آخری چھ منٹ میں دو گول کھ
مصنف فیضان لاکھانی23K بار پڑھا

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم 54ویں منٹ تک دو ایک کی برتری حاصل کرنے کے باوجود آخری چھ منٹ میں دو گول کھا کر میچ ہار گئی۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے کوارٹر کے 21ویں منٹ میں ملائیشیا کے ناونیش پانیکر نے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلادی۔
پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار واپسی کی۔ عدیل نے 36ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا اور پھر 43ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے پاکستان کو دو ایک کی برتری دلادی۔



