راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2026ء) سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں آل راونڈر عرفات منہاس مرد میدان ثابت ہوے جن کی کیرئیر کی بہترین بؤلنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دیپاکستان کے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 38.3 اوورز میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 59 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35، بابر اعظم نے 34 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے تین جبکہ گس ایٹکنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی۔ ٹام بینٹن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بین ڈکٹ نے 45 اور جو روٹ نے 33 رنز بنائے۔ سیم کرن 27، ول جیکس 19، جورڈن کاکس 18، گس ایٹکنسن 7، ہیری بروک 5 اور جیمی اوورٹن ایک رن بنا سکے۔ عادل رشید اور سونی بیکر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے دو اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا