سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کامیاب