آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے زمبابوے کا نیا تعمیر ہونے والا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سارہ ایڈگر نے ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کے تینوں وینیوز کی انسپکشن کی۔
زمبابوے ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی کے لیے نیا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے جس نے ورلڈ کپ کے 4 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔