پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال میں تھوڑی کمی لائیں، تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر توجہ دے سکیں۔
سابق کرکٹر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی عمر کے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام میں انہوں نے موبائل فون، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذمے دارانہ استعمال کے حوالے سے اپنی جانب سے مرتب کردہ چند رہنما اصول بیان کیے ہیں۔