’کیا یہ سچ ہے عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو کرنے پر مائیکل ایتھرٹن کو پاکستان کا ویزہ نہیں دیا گیا؟‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2026ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کرکٹ اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی، انہوں نے سوال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2026ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کرکٹ اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی، انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیکل اتھرٹن کو مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو کرنے کی وجہ سے پاکستان کا ویزہ نہیں دیا گیا؟۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ارشاد بھٹی نے لکھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا 'سکائی اسپورٹس' پر انٹرویو کرنے کی وجہ سے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل اتھرٹن کو پاکستان کا ویزہ نہیں دیا گیا؟۔ کیایہ سچ ہےکہ عمران خان کےبیٹوں قاسم خان،سلیمان خان کا”سکائی سپورٹس”پر انٹرویو کرنےکی وجہ سےسابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل اتھرٹن کو پاکستان کا ویزا نہیں دیا گیااورجب مائیکل اتھرٹن کو ویزا نہ ملا تو پھر ناصرحسین نےبھی “ٹرائی سیریز”میں کمنٹری کرنےکیلئےپاکستان آنےپرمعذرت کر لی ہے ؟— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) October 18, 2026 انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کیا مائیکل اتھرٹن کو ویزہ نہ ملنے کے بعد ابھرنے والی صورتحال کے باعث انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان اور نامور کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں کمنٹری کرنے کے لیے آنے سے معذرت کر لی ہے؟۔ اس دعوے کے سامنے آنے کے بعد کرکٹ کے شائقین اور صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ٹرائی سیریز جیسے اہم بین الاقوامی ایونٹ کے لیے معروف عالمی کمنٹیٹرز کی غیر موجودگی اور ویزہ سے متعلق تنازعات ملک کے کرکٹ امیج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، فی الوقت اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ یا متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے کوئی رسمی ردِعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔



