Sports
مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا، نہ ہی جواب دینا ہے: سلمان علی آغا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے۔
مصنف fahad147K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے لیے تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے، خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں میری کارکردگی زیادہ بہتر ہے، مجھے کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کے لیے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میری سنچری کے بعد سیلیبریشن بیٹے کے لیے تھی، دونوں ٹیموں نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔



