Sports
ازلان شاہ ہاکی کپ: قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
مصنف سہیل عمران122K بار پڑھا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ملک بھر سے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق مدعو کیے گئے کھلاڑی 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں گے جہاں تربیتی کیمپ کے دوران باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل 3 پول تشکیل دیے جائیں گے۔



