محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11کی کامیابی کا جائزہ، اگلے سیزن کی تیاریوں کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے تفصیلی جائزہ اجلاس میں ایچ بی ایل گیارہ کے کامیاب انعقاد کا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے تفصیلی جائزہ اجلاس میں ایچ بی ایل گیارہ کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے سخت حالات میں ایچ بی ایل پی ایس ایل منعقد کروانے پر چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کو داد دی۔اجلاس میں آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی، آنے والے سیزن کی ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگ اور ریٹینشنز پر جلد ورکشاپس منعقد ہوں گی۔اجلاس میں گیارہویں سیزن میں ہونے والے 44میچز میں کرکٹ کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11میں سوشل میڈیا، سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ آئی، اجلاس میں آف سیزن اور پری سیزن میں فینز کے لیے متعدد سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی، پی ایس ایل اور تمام آٹھ فرنچائزز کے باہمی اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا جبکہ گورننگ کونسل کی میٹنگ کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



