پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)اتوار کو کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 20 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)اتوار کو کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 20 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی ہوئی ہے جس سلسلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 گول اسکور کیے جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق تیسرا ٹیسٹ میچ 04 اگست اور چوتھا ٹیسٹ میچ 07 اگست کو کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا پانچ بجے شروع ہوگا



