انڈر 19 سطح پر کوچنگ کا مقصد کھلاڑیوں کی تربیت کے ساتھ کردار سازی ہے،ہیڈ کوچ شاہد انور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے لیے موثر عملدرآمد، کردار سازی اور کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔شاہد انور نے کہا کہ انڈر 19 سطح پر کوچنگ کا مقصد صرف کھلاڑیوں کی تربیت نہیں بلکہ ا ن کی کردار سازی اور طرزِ زندگی کو بہتر بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے زیادہ توجہ موثر عملدرآمد کے عمل پر دینی چاہیے کیونکہ کامیابی مسلسل محنت اور درست تیاری سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے ایشیا کپ میں کامیابی کو کئی ماہ کی محنت، منصوبہ بندی اور موثر تیاری کا نتیجہ قرار دیا۔ شاہد انور نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ صرف ان عوامل پر توجہ مرکوز رکھیں جو ان کے اختیار میں ہیں، جبکہ دبا ئوکے لمحات میں پرسکون رہنے کے لیے مسلسل رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا۔ ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19 نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور انہیں اعلی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔



