بہترین کارکردگی کے لیے عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد ضروری ہیں، شاہد انور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19شاہد انور نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد ضروری ہیں، صبر، جذبہ اور مسلسل محنت نوجوان کھلاڑیوں کو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19شاہد انور نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد ضروری ہیں، صبر، جذبہ اور مسلسل محنت نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 19سطح پر کوچنگ کے ساتھ کردار سازی اور طرزِ زندگی پر بھی توجہ دی جاتی ہے، نتائج سے زیادہ موثر عملدرآمد پر توجہ دینی چاہیے۔ ایشیاء کپ کی کامیابی کئی ماہ کی محنت اور موثر تیاری کا نتیجہ تھی، کھلاڑیوں کو صرف اپنے اختیار میں موجود عوامل پر توجہ دینے کی ہدایت دی، دبائو کے لمحات میں پرسکون رہنے میں مسلسل رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا۔شاہد انور نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیاء کپ کی فاتح ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، فرسٹ کلاس کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، صبر، جذبہ اور مسلسل محنت نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کرتے ہیں۔



