دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایمان نصیر نے ڈبیو کیا،بیٹنگ کوچ عمران فرحت نے ایمان نصیر کو ڈیبیو کیپ پیش کی جبکہ اسپن بولنگ کوچ عبد الرحمن نے مومنہ ریاست کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ڈیبیو کیپ دی۔ایمان نصیر اور مومنہ ریاست پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نئی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں اس سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایمان نصیر نے کہاکہ میں ڈبیو میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے ۔ ایمان نصیر نے کہاکہ اب مجھے موقع ملا ہے تو میرا ٹارگٹ یہی ہے کہ میں پاکستان کے لئے اچھے سے اچھا کروں ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اس دن کے لیے بڑی محنت کی ہے میرے والد اور بھائی نے مجھے بہت اسپورٹ کیا ،پلان یہی ہے کہ میچ میں پلان پر عمل کر کے اچھا کھیلنا ہے ،میرا پیغام ہے کہ اگر آپ کو کرکٹ کا شوق ہے تو وہ اس کے لئے محنت کریں۔ مومنہ ریاست نے کہاکہ میں نے ڈبیو کے دن کے لیے بڑی محنت کی ہے اور مجھے امید تھی کہ یہ دن ضرور آئے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فیملی اور خاص طور پر بھائی نے بہت زیادہ اسپورٹ کیا ،میرا تعلق ایک گاؤں سے ہے وہاں سے نکلنا اور پھر لوگوں کا باتیں کرنا یہ سب آسان نہیں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ میں پہلے میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں سری لنکا ٹیم ایک اچھی حریف ہے ون ڈے میچز میں ٹریک دیکھے ہیں جوکہ اچھے ہیں ،میں میچ کو انجوائے کروں گی اور اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گی ۔مومنہ ریاست نے کہاکہ میرا پیغام یہی ہے کہ خود پر یقین رکھیں اور محنت کرتی رہیں