Sports
پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصنف سہیل عمران131K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ملکی سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے تحت کھیلا جائے گا۔
اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پنک ربن مہم کے تحت خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
انگلینڈ ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی


