ویسٹ انڈیز کیخلاف زیادہ ففٹی پلس سکورز ،بابر اعظم نے مصباح الحق اور محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تمام فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف زیادہ ففٹی پلس سکورز کرنے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں مصباح الحق اور محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تمام فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف زیادہ ففٹی پلس سکورز کرنے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں مصباح الحق اور محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ گئے۔ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 58 ناٹ آئوٹ رنز سکور کیے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف تمام فارمیٹس میں ان کا 17واں ففٹی پلس سکور تھا۔ اس فہرست میں انضمام الحق 22 ففٹی پلس سکورز کیساتھ پہلے ، جاوید میانداد 19 ففٹی پلس سکورز بنا کر دوسرے ، بابر اعظم تیسرے، سابق کپتان مصباح الحق 16 ففٹی پلس سکورز کیساتھ چوتھے جب کہ محمد یوسف 15 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔



