راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز (کل)اتوار سے ہو گا،افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پی سی بی کے مطابق ٹرائی سیریز کے میچز دنیا بھر میں براہ راست نشر اور اسٹریم کیے جائیں گے۔ پاکستان، برطانیہ، افریقہ، کیریبین، یورپ اور شمالی امریکا میں میچز پی سی بی لائیو ایپ پر دیکھے جا سکیں گے ۔پاکستان میں میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ پر اسٹریم ہوں گے۔ سیریز کے دوران انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک بچر، عروج ممتاز خان، عامر سہیل اور روشان ابھے سنگھے کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔