راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ہفتے کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کیں جبکہ بعدازاں بیٹرز نے سینٹر وکٹ اور سائیڈ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ کل اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔