لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2026ء) پاکستان انڈر 17کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا انڈر 17کو 151رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ۔پاکستان انڈر 17نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنائے۔ محمد یوسف نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 117رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 8چوکے اور 2چھکے شامل تھے جبکہ سدیس احمد نے 42 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ریسن سولومنز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔275رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر 17کی ٹیم 40اوورز میں 123رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہد اقبال نے 24رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولنگ کی۔سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 19 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔