نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، انونسبلز و سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انونسبلز اور سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ترجمان کے مطابق انونسبلز نے کانکررز کو چھ وکٹوں جبکہ سٹرائیکرز نے چیلنجرز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انونسبلز اور سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ترجمان کے مطابق انونسبلز نے کانکررز کو چھ وکٹوں جبکہ سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے میچ میں کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے، نورین یعقوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انونسبلز کی انوشہ ناصر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انونسبلز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عمدہ بولنگ پر انوشہ ناصر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، عائشہ ظفر 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ سٹرائیکرز کی جانب سے زیب النسا نیاز، رامین شمیم اور نیلم مشتاق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



