لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2026ء) نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انونسبلز اور سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ انونسبلز نے کانکررز کو 6وکٹوں جبکہ سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 8وکٹوں سے شکست دی۔پہلے میچ میں کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنائے۔ نورین یعقوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انونسبلز کی جانب سے انوشہ ناصر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انونسبلز نے مطلوبہ ہدف 19.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشہ ناصر کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے۔ عائشہ ظفر نے 32رنز اسکور کیے۔ سٹرائیکرز کی جانب سے زیب النسا نیاز، رامین شمیم اور نیلم مشتاق نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔سٹرائیکرز نے ہدف 17.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نتالیہ پرویز نے ناقابلِ شکست 44جبکہ عمیمہ سہیل نے ناٹ آئوٹ 26رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔