سری لنکا کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پرجوش ہے ، کپتان سری لنکن کرکٹ ٹیم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پرجوش ہے اور دو مضبوط حریفوں کے خلاف بہترین

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2026ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پرجوش ہے اور دو مضبوط حریفوں کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی خواہاں ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ہر سیریز اور ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے، اپنے حریفوں کا بھرپور مقابلہ کرنے اور مقررہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ٹیم سہ ملکی سیریز میں بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے سری لنکن کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔



