پاکستان ، انگلینڈ اورسری کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز (کل) اتوارسے ہوگا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2026ء) پاکستان ، انگلینڈ اور سری کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز (پاکستان ، انگلینڈ اورسری)اتوار سے ہوگا ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور سر ی لنکا کی ٹیمیں

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2026ء) پاکستان ، انگلینڈ اور سری کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز (پاکستان ، انگلینڈ اورسری)اتوار سے ہوگا ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور سر ی لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوگی ۔شیڈول کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان یہ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹرائی سیریز کا باقاعدہ آغاز (آج) اتوار18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی مدمقابل آئیں گی۔ٹرائی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا فائنل معرکہ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔



