Sports
ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم کی ’نارنجی جرسی‘ پر تنازع، سابق کپتان کی سخت تنقید
بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیموں کی نئی جرسی متعارف کروادی ہے جس کا روایتی نیلا رنگ تبدیل کر کے نارنجی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان ویرین راسکوئنہا نے سخت اع
مصنف Naila Abbas115K بار پڑھا

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیموں کی نئی جرسی متعارف کروادی ہے جس کا روایتی نیلا رنگ تبدیل کر کے نارنجی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان ویرین راسکوئنہا نے سخت اعتراض کیا ہے۔
ویرین راسکوئنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی شناخت اور ورثہ ہمیشہ نیلی جرسی سے جڑا رہا ہے، میں نے کئی برس فخر کے ساتھ نیلی جرسی پہنی، شائقین بھی ٹیم کو نیلے رنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نارنجی رنگ اختیار کرنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔
عمان سے ٹیسٹ سیریز: پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ


