فیصل آباد میں نیشنل ویمنزٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، سٹارز اور سٹرائیکرز کی کامیابی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2026ء) فیصل آباد میں جاری نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز نے اِنونسیبلز کو 48 جبکہ سٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے میچ میں مومنہ

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2026ء) فیصل آباد میں جاری نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز نے اِنونسیبلز کو 48 جبکہ سٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے میچ میں مومنہ ریاست کی شاندار بولنگ کی بدولت سٹارز نے فتح حاصل کر لی۔ مومنہ ریاست نے ایک رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ثمینہ آفتاب نے سٹارز کی جانب سے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔فاطمہ ثنا کے ناقابلِ شکست 73 رنز کی بنا پر سٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے شکست دے دی۔فاطمہ ثنا نے 48 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔سیدہ معصومہ زہرا نے سٹرائیکرز کی جانب سے 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔



