جھنگ، 90 کلو میٹر طویل صحرائی ریلی 16 اکتوبر سے شروع ہو گی
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2026ء) جھنگ کے صحرا میں سیزن کی پہلی آف روڈ ریلی 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہو گی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 90 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کر لیا ہے،دشوار گزار راستوں

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2026ء) جھنگ کے صحرا میں سیزن کی پہلی آف روڈ ریلی 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہو گی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 90 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کر لیا ہے،دشوار گزار راستوں اور خطرناک موڑوں نے ٹریک کو مزید چیلنجنگ بنا دیا ہے۔ نادر مگسی سمیت 50 سے زائد ڈرائیورز نے ریلی میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے، مقابلوں میں اسٹاک، پریپیئرڈ، خواتین اور سینئر ڈرائیورز کی کیٹیگریز شامل ہوں گی۔3 روزہ ایونٹ میں موٹر سائیکل سوار بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے جبکہ کبڈی، والی بال اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ریلی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔



